ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کشال نگر کے دوبارےجنگل میں ہرن کا شکار کرنےو الے چار ملزمین گرفتار

کشال نگر کے دوبارےجنگل میں ہرن کا شکار کرنےو الے چار ملزمین گرفتار

Wed, 13 Nov 2019 19:06:13    S.O. News Service

سداپور:13؍نومبر(ایس اؤ نیوز)دوبارے ریزرو فاریسٹ میں ہرن کا شکار کرنےو الے چار ملزموں کو فاریسٹ محکمہ کے افسران  نے گرفتارکیاہے۔

کشال نگر حدود کے دوبارے ریزرو فاریسٹ کے آنیکیرے میں غیرقانونی طورپر گھسے مالدارے دیہات کے مکین سِدّا(40)، روی (28)، پرکاش (26) اور انّیّا(29) ملزمین نے جنگل میں ہرن کا شکار کرنے کے بعد گھر میں اس کا گوشت رکھے جانےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مصدقہ اطلاع پر کارروائی کرتےہوئے فاریسٹ محکمہ کے افسران نے ہرن کے سینگ ، گوشت ضبط کرتےہوئے ملزمین کو گرفتار کرنے کے بعد عدالت تحویل میں بھیج دیاگیا ہے۔ کارروائی میں مڈکیری زون کے ڈی سی ایف پربھا کر کی رہنمائی میں کشال نگر کے فاریسٹ افسر اننیّا، منجوناتھ گولی  سمیت عملہ شریک تھا۔


Share: